(رپورٹ عمران مشتاق)کمشنر حیدرآباد کا جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کا دورہ
کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے جمعہ کے روز جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کا دورہ کیا
کمشنر نے 2026 کے انڈرگریجوئیٹ داخلوں کے لیے جاری کمپیوٹرائزڈ پری انٹری ٹیسٹ کا جائزہ لیا
وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں اور انڈس میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال میمن بھی ان کے ہمراہ تھے
انہوں نے یونیورسٹی کی شفاف اور میرٹ پر مبنی داخلہ پالیسی کی کاوشوں کو سراہا
دورے کے دوران، کمشنر فیاض حسین عباسی نے یونیورسٹی کی مختلف کمپیوٹر لیبارٹریز میں پری انٹری ٹیسٹ کے عمل کا مشاہدہ کیا
انہوں نے یونیورسٹی کے پیپرلیس، کمپیوٹر پر مبنی امتحانی نظام کو ایک مثبت اور جدید اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر مبنی داخلے ریجن میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنائیں گے
وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں نے کہا کہ جامعہ میں کمپیوٹر پر مبنی پری انٹری ٹیسٹ نے داخلہ کے پورے عمل کو شفاف اور مؤثر بنا دیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے میرٹ پر مبنی منصفانہ انتخابی نظام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے
ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے مطابق، اس سال کل 3,377 امیدوار انڈرگریجویٹ پری انٹری ٹیسٹ میں شریک ہیں، جامعہ میں یہ امتحان پیپرلیس طریقہ کار کے تحت شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق کامیابی سے جاری ہے
دورے کے دوران وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں نے مہمانوں کو روایتی سندھی اجرک سمیت تحائف پیش کیے
اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز، ڈینز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر سینئر فیکلٹی اراکین بھی موجود تھے