(رپورٹ محمد حسین پرمار)از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اے وی سی سی سی آئی اے کی پولیس پارٹی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور دو لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔
مورخہ 25 اگست 2025 کو ہجرت کالونی کے علاقے سے چار سالہ مغویہ طفل مائرہ دختر اسرار خان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہوا تھا جس کی تفتیش بعد ازاں اے وی سی سی / سی آئی اے کی پولیس پارٹی نے جدید ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے مغویہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
پولیس چیف نے اس کامیاب کارروائی کو کراچی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عزم کا مظہر قرار دیا۔
ترجمان کراچی پولیس