(رپورٹ ای این آئی)سیری پولیس کی کارروائیوں میں خام مال مین پوری، تیار مین پوری اور شراب کی سپلائی ناکام، 2 ملزمان گرفتار-ویگو گاڑی تحویل میں لی گئی
چیک پوسٹ سیری
انچارج سیری سب انسپیکٹر شوکت علی درس کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
سیری پولیس نے مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے ویگو گاڑی کے ذریعے خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام بنادی جبکہ چوری کے مقدمے میں روپوش ملزم شراب سمیت گرفتار
خام مال و مین پوری سپلائرز بنام منصور علی عرف بابو کے قبضے سے 200 عدد تیار شدہ مین پوری اور 10 عدد کٹوں میں خام مال مین پوری برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی ویگو نمبر CS-7775 پولیس تحویل میں لیکر کرائم نمبر 356/2025 زیر دفعہ 8th P.O.P.M.S.S & G.M Act 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران کرائم نمبر 188/2024 زیر دفعہ 379,452,34 تعزیرات پاکستان میں روپوش ملزم جمیل کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 357/2025 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے
حیدرآباد پولیس کا مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے