(رپورٹ ای این آئی)لاہور صوبے بھر میں حلقہ بندیوں کا عمل 12 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
لاہور: ابتدائی فہرستیں 31 اکتوبر تک تیار اور یکم نومبر کو شائع کی جائیں گی۔
لاہور: ووٹرز 2 سے 16 نومبر تک اعتراضات جمع کرا سکیں گے۔
لاہور: ڈِلیمِٹیشن اتھارٹیز 30 نومبر تک تمام اعتراضات پر فیصلے جاری کریں گی۔
لاہور: حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 8 دسمبر کو جاری ہوگی، الیکشن کمیشن۔
لاہور: کسی ضلع، تحصیل یا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں ردوبدل نہیں ہوگا۔
لاہور: تمام مقررہ افسران کو حلقہ بندیوں کے اختتام تک عہدوں پر برقرار رکھنے کی ہدایت۔
لاہور: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو عملدرآمد کی نگرانی کا ٹاسک دے دیا گیا۔