سرگودہا (رپورٹ بیورو)اینٹی کرپشن سرگودھا کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کامیاب کاروائی
ڈی ایچ کیوہسپتال کا کلرک رانا ناصر نذیر پچاس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار اینٹی کرپشن کی ریڈنگ ٹیم نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم نے مدعی مقدمہ کو کارڈیالوجی بلاک میں نوکری دلوانے کے لیے 50 ہزار روپے رشوت وصول کی ملزم اس پہلے بھی کارڈیالوجی میں وارڈ بوائے بھرتی کروانے کے لیے مدعی مقدمہ سے 1لاکھ 50 ہزار روپے رشوت وصول کر چکا ہے
محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نےجناب سہیل ظفرچھٹہ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور حکومت پنجاب کے ویژن کےمطابق مدثر حنیف بھٹی،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرانی میں ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق محمد وقاص ولد مظہر حسین سکنہ محلہ ارائیں والا ضلع خوشاب نے درخواست گزاری کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں نوکری دلوانے کے لیے رانا ناصر نذیر50ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے۔اس سے پہلے بھی ملزم 1لاکھ50ہزار روپے کارڈیولوجی میں وارڈ بوائے بھرتی کروانے کے لیے وصول کر چکا ہے۔ جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کہا کہ آپ رشوت نہ دیں بلکہ ملزم کو رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا۔ جس پرتصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا نے نے اپنی ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ محمد اسحاق جسرا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کرکے ملزم رانا ناصر نذیر، کلرک، ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے50ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کے خلاف رشوت لینے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے