منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) حضرت صاحبزادہ پیر سید زبیر حسین شاہ بخاری کے صاحبزادے سید خرم زبیر بخاری کی برسی کے۔موقع پر سالانہ مقام مصطفے ا ص کانفرنس ان کی رہائش گاہ بخاری ہاوس لالہ زار کالونی منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ثنا خوان مصطے نے ہدیہ عقیدت پیش کیا ملک کے نامور عالم دین مذہبی سکالر مولانا علامہ حافظ اسرار احمد چشتی نے میلاد شریف پر روحانی خطاب کی اور خوب داد پائی ۔نامور قاری ڈاکٹر زاہد شریف۔ قاری محمد سہیل۔امتیاز نعیمی کے علاوہ علماء مشائخ تاجروں صحافیو ں معززین نے بھاری تعداد میں شرکت کی ازاں بعد پر تکلف لنگر شریف سے شرکاء کی خوب خاطر تواضع کی گئی