ڈپٹی کمشنر ضلع گجرات محترمہ نورالعین قریشی صاحبہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلامک سنٹر گجرات پہنچ گئی۔سیلاب زدہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیموں کے کام کی حوصلہ افزائی کی۔
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات راجہ ساجد شریف نے استقبال کیا۔
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی موجود تھے جنہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے جاری اپنی خدمات اور کاوشوں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے محترمہ نورالعین قریشی کو گجرات میں حالیہ سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں میں درپیش مسائل اور جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ریسکیو آپریشن، کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی، میڈیکل کیمپس اور صاف پانی کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا۔