حیدرآباد_عید میلادالنبی_ ﷺ*( 1447 ہجری بمطابق 2025)
جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے DIG حیدرآباد رینج کا SSP حیدرآباد اور DC حیدرآباد کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ
جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق ڈھاریجو کا ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین کے ہمراہ 12 ربیع الاول کے مرکزی و دیگر جلوسوں کا دورہ کیا، جلوس کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کی منتظمین جلوس سے ملاقات کی اس موقع پر منتظمین جلوس نے ڈی آئی جی حیدرآباد رینج، ایس ایس پی حیدرآباد اور ڈپنی کمشنر حیدرآباد کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔
اس موقع پر انچارج DIB انسپیکٹر جنید عباسی، متعلقہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز و ایس اوز صاحبان و دیگر موجود ہیں
دنیا بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ضلع حیدرآباد میں بھی عاشقان رسول سرکار دو عالم سروکونین احمد مجتبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوسوں صاحب زادہ زبیر کی زیر قیادت نکالا گیا جوکہ اپنے مقررہ روٹس سے ہوتا ہوا کوہ نور چوک پہنچا جہاں قائدین نے خطاب کیا اور بعد دعا جلوس اختتام پذیر
لطیف آباد کا مرکزی جلوس انجمن فدا یان رسول باغ مصطفی گراؤنڈ یونٹ 8 مرکزی جامع مسجد سے زیر قیادت حاجی گلشن الہی ومفتی جواد رضا برکاتی کی روانہ ہوا، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں شرکت کی، منتظمین جلوس سے بھی ملاقات کی گئی متظمین کی جانب سے ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کا استقبال کیا اور انہیں روایتی اجرک پہنائ گئی مزکورہ جلوس اپنے روٹس پر رواں دواں ہے
حیدرآباد میں منعقد ہونے والی تمام محافل جلوسوں اور ریلیوں کی مکمل طور پر مانیٹرنگ کی جاری ہے جبکہ سیکیورٹی میں رینجرز کے دستے اور دیگر اداروں کا بھی تعاون حاصل ہے