(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی پولیس،کراچی
مورخہ 08 ستمبر 2025
ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔ایس ایس پی کیماڑی۔
گٹکا/ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ مطلوب لسٹڈ مفرور 2 ملزمان گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔پہلی کاروائی
پولیس نے دوران گشت میانوالی کالونی دھوبی گھاٹ سے ایک ملزم بنام غفور نیازی عرف غفورا ولد یعقوب خان گٹکا/ماوا سمیت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری *(45)* عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئی۔
ملزم غفور نیازی کا نام IR میں بھی موجود ہے۔
اور بالا افسران سے موصولہ نیو گٹکا/ماوا ڈیلرز کی لسٹ میں A+ کیٹیگری میں بھی شامل ہے۔
ملزم غفور نیازی تھانہ ہذا کے چار مقدمات میں مفرور بھی ہے۔
جسکا کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
(1) Fir No. 178/2024 u/s 3/4/8, PS Pak Colony.
(2) Fir No. 410/2024 u/s 3/4/8, PS Pak Colony.
(3) Fir No. 335/2025 u/s 3/4/5/8(I), Pak Colony.
دوسری کاروائی
دودان گشت پولیس نے مین MP روڈ لیاری ٹرانس پارک پرانا گولیمار سے لسٹڈ ملزم بنام رضوان خان نیازی ولد شیر محمد خان کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری (825) گرام وزنی چرس برآمد ہوئی۔
بالا افسران سے موصولہ نیو نارکوٹکس کی لسٹ میں A+ کیٹیگری میں بھی شامل ہے۔
گرفتار ملزم اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
جسکا کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
(1) Fir No. 236/2023 u/s 6/9(2)(3), PS Pak Colony.
(2) Fir No. 21/2024 u/s 324/34, PS Pak Colony.
(3) Fir No. 63/2024 u/s 6/9-2, PS Pak Colony.
(4) Fir No. 407/2024 u/s 6/9-3(b), PS Pak Colony.
کاروائیاں ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر انور علی خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے