(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی پولیس، کراچی
مورخہ 06 ستمبر 2025
ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔ ایس ایس پی ضلع کیماڑی۔
اسٹریٹ کرائم اور گٹکا ماوا فروشی میں 3 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ضلع کیماڑی، جناب کیپٹن (ر) فیضان علی۔پہلی کاروائی
تھانہ سائیٹ اے پولیس نے D.1 بس اسٹاپ میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم بنام عزیز احمد ولد فقیر محمد کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1 کلو سے زائد تقریباً (1200) گرام چرس برآمد ہوئی۔
دوسری کاروائی
خطرناک موڑ سائیٹ ایریا سے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزم بنام عقیل ولد نسیم خان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری (235) عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئی۔
تیسری کاروائی
مین فخرالدین ولیکا روڈ سائیٹ ایریا سے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزم بنام سردار ولد فضل عظیم کو گرفتار کیا گیا۔
جس کے قبضے سے بوقت گرفتاری (150)عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئی۔
ملزم سردار ولد فضل عظیم تھانہ ہذا کے مقدمہ الزام نمبر 292/25 بجرم دفعہ 4/5/8 میں مفرور بھی تھا۔
ملزم کا نام بالا افسران سے موصولہ نیو مین سلیر گٹکا/ماوا لسٹ میں بھی شامل تھا۔
ملزمان بالہ کو ایس ڈی پی او سائٹ ڈویزن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائٹ اے نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے