حیدرآباد 8 ستمبر (رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہدایت پر ر کمشنر لطیف آباد سعود بلوچ نے دریائے سندھ کے کچے کے علاقے حبیب فارم کا دورہ کیا، جہاں دریائے سندھ کے پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو جام گوہر مسرور نے مین ڈسپوزل اور مین بازار ٹنڈو جام کا معائنہ کیا، جہاں مشینیں بارش کا پانی نکالنے کے لیے جنریٹر پر چل رہی تھیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گلیان بند اور قریبی دیہات کا بھی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال نے گلستانِ سجاد پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں پر پمپنگ اسٹیشن بجلی پر فعال تھا جبکہ متبادل کے طور پر ڈیزل بھی موجود تھا۔ انہوں نے پی ایس۔II پمپنگ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا جو بجلی پر چل رہا تھا اور وہاں بھی ڈیزل دستیاب تھا۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن دریائے سندھ کی صورتحال اور بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کی بذاتِ خود نگرانی کر رہے ہیں۔