منڈی بہاؤالدین میں تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
منڈی بہاؤالدین میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ اور SDO پیرا فورس کی زیر نگرانی ست سرا چوک سے چیمہ چوک تک ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن میں غیر قانونی دکانیں اور رکاوٹیں مکمل ہٹا دی گئیں شہریوں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ عوامی راستوں اور سڑکوں پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی
آپریشن کا مقصد شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور آمدورفت میں آسانی پیدا کرنا تھا.
تجاوزات کے خلاف آپریشن ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق یہ آپریشن کیا گیا.
عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے پر زور دیا گیا.