منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )اسپائر گرائمر سکول فلک گارڈن کی اوپننگ سرمنی کی شاندار تقریب۔ضلع بھر سے فیملیز اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
سی۔ای۔او شالیمار ڈویلپرز اینڈ فلک گارڈن فلک شیر رانجھا۔۔ ڈائریکٹر ایسپائر سکول فلک گارڈن منڈی بہاءالدین اور پھالیہ عامر رانجھا ۔چوہدری غلام حسین آف مدھرے۔ کی خصوصی کاوشوں سے منڈی بہاءالدین کا پہلا اور منفرد تعلیمی ادارہ جہاں جدید ترین ریبوٹک تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی و دنیاوی تعلیم کو یکجان کرکے بچوں کو عملی زندگی کی بہترین تعلیم اور عملی تربیت کے شاندار پروجیکٹس بنائے گئے ہیں۔
گھڑ سواری۔سوئمنگ۔ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے بے شمار شعبوں میں طلبہ کی توجہ اور دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
منڈی بہاءالدین جیسے چھوٹے ضلع میں بین الاقوامی معیار تعلیم اور سہولیات یقینا” ایک انتہائی منفرد کاوش ہے۔ آنے والا دور جدید آئی۔ٹی اور ریبوٹک ٹیکنالوجی کا دور کہا جائے تو بے جا
نا ہوگا۔ایسپائر سکول فلک گارڈن کو خاص طور پر جدید آئی۔ٹی اور ریبوٹک تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تقریب میں ایسپائر گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کی مرکزی ٹیم اور مینیجمنٹ نے خصوصی شرکت کی اور سکول کے انفاسٹرکچر اور سہولیات پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے بہترین سکولوں میں سے ایک قرار دیا۔
تقریب میں ایسپائر گرامر سکول پھالیہ کے بچوں نے جدید ترین سائنسی اور ریبوٹک پروجیکٹس کے نمونے ہیش کئے۔بچوں کے پریکٹیکلز نے شرکاء کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
جدید ریبوٹک اور آئی۔ٹی کی تعلیم آنے والے وقت کی ضرورت ہے۔پیپر اور قلم کا دور اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔آنے والے دور کیلئیے اپنے بچوں کو جدید طرز تعلیم کے تحت آگے لے کر چلنا ہی اصل سرمایہ ہے جس کیلئیے پہلی بار منڈی بہاءالدین میں ایک ہی جگہ بین الاقوامی معیار کی تمام جدید اور منفرد سہولیات فرایم کرنا یقینا ” فلک گارڈن انتظامیہ اور سکول ایڈمنسٹریشن بہت بڑی کامیابی ہے۔