(رپورٹ محمد حسین سومرو)از دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ۔۔۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔
درخواست برائے ٹکرز
کراچی،21 اگست 2025:-
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ضلع وسطی میں قائم پہلے سینٹرلائزڈ انویسٹی گیشن سیل(CIC) کا دورہ۔
اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل آئی جیز کراچی، آپریشنز، زونل ڈی آئی جیز، کرائم اینڈ انویسٹی گیشن، ایڈمن کراچی، آئی ٹی، ٹریننگ، سی آئی اے ،ایس ایس پیز سینٹرل اور ویسٹ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت ایس پی لیاقت آباد ڈویژن و دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی ویسٹ آفس پہنچنے پر آئی جی سندھ کو سلامی دی گئی۔
آئی جی سندھ نے لیاقت آباد کمپلیکس میں قائم سی آئی سی سیل کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عملے سے بات چیت کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ نے آئی جی سندھ کو سی آئی سی سیل کے قیام کے اغراض و مقاصد سے تفصیلاً آگاہ کیا۔
سی آئی سی سیل کے قیام کا مقصد شعبہ تفتیش کے مختلف شعبوں میں بہتری ، تجربے کاری اور جدت کو متعارف کرانا ہے۔
سیل کے قیام کا مقصد تفتیشی عمل کو جدید تقاضوں ، ٹیکنالوجی اور نت نئے تیکنیکس کی بدولت تفتیش کو مؤثر بنانا بھی ہے۔بریفنگ
سی آئی سی سیل میں لیاقت آباد ڈویژن کے سات تھانہ جات کے تفتیشگی ران کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا ہے۔بریفنگ
سی آئی سی سیل میں IT لیب، انٹیرروگیشن رومز، کمرہ گواہان، لاک اپ، خواتین پولیس عملہ ودیگر مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ بریفنگ
سیل میں سنگین جرائم ، ڈکیتی ، مالی جرائم، بچوں اور خواتین سےمتعلق جرائم سمیت سات جرائم کے تفتیشی سیل قائم کئے گئے ہیں۔
سیل کی سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن جبکہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کو ڈویژنل انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
ان تفتیشی سیلز میں تفتیشی افسران کو ان کے تجربے اور قابلیت کی بناء پر کیس کی تفتیش سونپی جاتی ہیں۔
سیل کے قیام سے تفتیشی افسر پر بوج میں کمی ، ڈیٹیکشن ، شناخت پریڈ ، تجربے اور گرفتاریوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جنوری 2025 سے لیکر 15 اگست تک 1245 کیس رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 993 کیسز کو کامیابی سے ڈیٹیکٹ کرلیا گیا۔پ
سیل کے ذریعے کیسز میں ڈیٹیکشن کی شرح 80 فیصد رہی۔
مستقبل میں ویسٹ زون کے بقیہ چار ڈویژنز میں بھی اسی طرز کے سی آئی سی سیلز قائم کرنا چاہتے ہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ
سی آئی سی میں تفتیشی ٹیموں کی جانب سے کی جانے والی تفتیشی رپورٹس کا ڈیٹا بینک بھی قائم کیا گیا ہے۔
سی آئی سی سیل کے قیام سے ڈیٹیکشن میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی
اب ہمارا اگلا مقصد ملزمان کو سزائیں زیادہ سے زیادہ دلوانے کی شرح میں اضافے سے متعلق ہوگا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
ضلع وسطی کراچی کا سب سے گنجان آباد ضلع ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
ضلع وسطی میں جرائم کی روک تھام کیلئے موٹر سائیکل اسکواڈ میں اضافہ ہونا چاہئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں غیر معمولی کمی کی وجہ شاہین فورس کا گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں موٹر سائیکل پر مسلسل گشت کرتے رہنا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
سی آئی سی سیل کے ویژن ، قیام اور اس سے حاصل نتائج پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ڈی آئی جی ویسٹ اور دیگر عملے کو شاباش دیتا ہوں۔ آئی جی سندھ
افسران کی یہی کوشش ہونی چاہیئے کہ ادارے کو اس طرح اپ گریڈ اور حالات اور واقعات کے مطابق سہولیات سے آراستہ کریں جس سے بہتر نتائج حاصل ہوسکیں۔آئی جی سندھ
سات تھانوں کے شعبہ تفتیش کے عملے کو ایک جگہ جمع کرنا فنکشنل اعتبار سے جرائم اور اس کی تفتیش کو تقسیم کرنا قابل نتائج اقدام ہے۔غلام نبی میمن
کراچی سمیت ڈویژنل ہیڈ کواٹرز کے اضلاع میں بھی اسی طرز پر سی آئی سی سیلز قائم کئے جائیں۔ آئی جی سندھ
لیاقت آباد سی آئی سی سیل نے جرائم اور ان کی تفتیش کیلئے صحیح افسران کا انتخاب کیا ہے۔غلام نبی میمن
ہم چاہیں گے اس طرز پر ٹاونز کی سطح پر مستبقل میں سی آئی سی سیلز قائم کئے جائیں۔ آئی جی سندھ
تفتیشی عمل کو مزید موثر، نتیجہ خیز اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔آئی جی سندھ
پول کے اعتبار سے تفتیش کی جملہ سہولیات میسر آجانے سے تفتیشی امور کامیاب، بامقصد اور آسان ہوجائیں گے۔غلام نبی میمن
تفتیشی اور تکنیکی افسران کو چاہیئے کہ وہ جدید تفتیشی تکنیک کے استعمال میں محنت اور لگن سے کام کریں۔آئی جی سندھ
صوبے بھر میں ایف آئی آر کے اندراج سے لیکر تکمیلہ تفتیش تک ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔آئی جی سندھ
اس موقع پر تفتیشی شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے افسران میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔