

حیدراباد ( رپورٹ ہارون ارائیں ) عالمی شہرت کے حامل ممتاز عالم دین سرمایہ اہلسنت حضرت علامہ مفتی محمد اجمل رضا قادری نے کہاکہ اللہ تک پہنچنے کی کامل دلیل ذات مصطفے صلی اللہ علیہ وألہ وسلم کی ذات اقدس ہے اگر رب کی محبت چاہتے ہو تو اقاء کریم کی پیروی کریں نبی کریم کی معرفت پانے والے رب تعالی کو پہنچان گئیے اللہ کے نام پر جان دینے کی لذت کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے انسان کو جینے کا مقصد مل جاۓ تو اسے جینے اور مرنے میں مزہ اتا ہے وہ تحریک اصلاح معاشرہ کے تحت عظیم الشان محفل میلاد کے ایک بڑے اجتماع سے حیدراباد کے مقامی بینکویٹ میں خصوصی خطاب کررہے تھے اس موقع پر ہال سبحان اللہ نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا مفتی اجمل قادری نے کہاکہ اللہ نے نبی کریم کو ظاہری اور باطنی طور پر کمالات عطاء کئیے فرمان رسول ہے کہ اللہ کا ولی وہ ہے جسے دیکھو تو رب یاد اۓ تو نبی کریم کو دیکھنے سے کیا کمال حاصل ہوتا ہوگا جو حضور تک پہنچا رب تک پہنچا یہ وہ ہی حبیب پاک ہیں جن کی حاضری کو جبرئیل امین بار بار اتے ہیں نبی پاک کی سیرت پڑھیں دنیا کو بھول جائیں گے حضور کی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو دنیا کے ڈھیر سارے مسائل خودبخود حل ہو جائیں یاد رکھیں دولت کی محبت بگاڑ پیدا کرتی ہے مفتی اجمل رضا قادری نے کہاکہ ہم رویوں اور اخلاق کی شکایت کرتے ہیں جب گفتگو کاسلیقہ دنیاداروں اچھے سیل مین اور کامیاب بزنس مین سے سیکھیں گے تو شکایت ہو ہم نے اخلاق رسول خدا سے سیکھا ہوتا تو کوئ شکایت نہ ہوتی رنگ بدل جاتا مفتی اجمل رضا قادری نے کہاکہ ہم نے ساری زندگی دین کو صرف منانا نہیں بلکہ اپنانا بھی ہے ہمارا سارا وقت منانے میں گزر گیا۔میلاد شریف کسی مخصوص محفل کا نام نہیں بلکہ میلاد شریف انقلاب کا نام ہے میلاد سے پہلے لوگ کفر میں مبتلا بت پرستی کرتے بچیوں کو زندہ دفن جھوٹ بولتے بددیانتی کرتے میلاد کی برکت سے زندہ دفن کردینے والی بچیاں باپ کی انکھوں کی ٹھنڈک بن گئیں میلاد رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے اس بابرکت مہینہ میں شر والے کاموں سے پرہیز کریں کسی پر ظلم نہ کریں کسی کا حق نہ دبائیں نبی کریم جڑنے کے لئیے دنیا میں تشریف لائے رشتوں کو توڑنے کے لئیے نہیں ہمیں اپنے سینے کشادہ درگزر سے کام لینا چائیے محبتیں بانٹیں قران پاک کا روزانہ ایک رکوع لازمی سیرت پاک کا ایک باب ضرور پڑھیں میلاد شریف کے بابرکت مہینے میں اپنی باتیں چھوڑ کر صرف حضور پر نور کی باتیں کریں اپنے بچوں کو گھر میں اکٹھاکر میلاد منائیں ہمیں اس مہینے میں برد بار رہنا چائیے دشمنوں کو بھی معاف کردیں نماز پنجگانہ کی پابندی کریں صلح رحمی کرنے والوں کو نبی کریم پسند فرماتے ہیں باہر دوستوں میں خوش رہنے والے گھروں میں جاکر بھی خوش رہا کریں گھر کے اندر اور باہر کا ماحول حسین ہونا چائیے درخت کی جڑیں اگر ٹھیک ہوں تو بہار انے پر بتانا نہیں پڑتا شاخیں تر و تازہ ہری بھری ہوجاتی ہیں اپنا زیادہ تر وقت ذکر پاک میں گزاریں محفل کا اختتام صلواۀ و سلام پر ہوا أخر میں مفتی محمد اجمل رضا قادری نے ملک و قوم کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئیے خصوصی دعا کرائ
