
سائیٹ سپر ہائی وے فائرنگ اپڈیٹ ( سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
فائرنگ ہوٹل پہ بیٹھے دو اشخاص پہ ہوئی۔
فائرنگ میں عثمان عرف دارو اور اس کے بھتیجے سلام/سلطان شدید زخمی ہوئے جن کی غیر مصدقہ اطلاع زرائع سے میسر ہے کہ جان بحق ہوئے۔
دونوں شدید زخمی پرائیویٹ لوگ تھے جو کہ مبینہ طور پہ معلومات اکٹھا کرتے تھے جن کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقہ پولیس کے مطابق عثمان عرف دارو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جس کی تصدیق و ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
فائرنگ میں دو راہگیر بھی مبینہ طور پہ معمولی زخمی ہوئے۔
واقعہ میں ملوث اشخاص کی ابتدائی معلومات ملی ہے جس کی شناخت و تصدیق کی جارہی ہے۔ واقعہ ابتدائی طور پہ رنجش کا شاخسانہ ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔
جیسے مزید معلومات میسر ہوگی آپ سے شیئر کی جائے گی۔
