منڈی بہاوالدین( میاں شریف زاہد )
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے تحصیل پھالیہ میں مختلف پٹرول پمپس کے پیمانہ چیک کئے۔پیمانے میں کمی پر فیصل پٹرولیم کوڑے کرم شاہ کو مبلغ پینتیس ہزار(35000)روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کہا کہ تحصیل پھالیہ میں قائم تمام پٹرول پمپ مالکان اپنے ریٹ اور پیمانے درست کرلیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔