سرگودہا (بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے کہا ہے کہ سینئر سٹیزن ہمارے لئے درس گاہ کی حثیت رکھتے ہیں ان کی زندگی تجربات و مشاہدات سے عبارت ہیں یہ ماضی کے نشیب و فراز کے عینی شاہد ہیں نوجوان نسل ان کی قدر کریں انہیں عزت و احترام دیں تاکہ ان کا مستقبل تابناک و روشن بن سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر سٹیزن فاؤنڈیشن کے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید ، چیئرمین سینیٹر سٹیزن فاؤنڈیشن عبدالقدیر خان ، کوثر بھثی ، سابق کونسلر شاکر انصاری، سیف اللہ و دیگر اراکین فاؤنڈیشن ھی موجود تھے ارم حامد حمید نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بزرگ شہریوں کے لئے خصوصی قومی کارڈز کے اجراء کا اعلان کیا ہے جو حکومت کی سینیٹر سٹیزن کی اہمیت کو واضح کرتا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم اس کو اعلان کو جلد عملی شکل دیں گے جس سے سینیٹر سٹیزنز کو خصوصی سہولیات میسر آئیں گی جس میں ٹرانسپورٹ کرایوں ، دفاتر و دیگر پبلک مقامات پر انہیں ترجیح دستیاب ہو گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے کہا سرگودھا شہر واسا کے قیام سے سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی جبکہ گرین ٹرانسپورٹ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ گرین ٹرانسپورٹ سے سینیٹر سٹیزنز بھی مستفید ہو سکیں گے کینٹونمنٹ بورڈ میں صحت و صفائی کے مسائل کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ بورڈ کے پاس ان مسائل سے نمٹنے کی استعداد نہیں یہاں کے شہری ٹیکسز کے باوجود سیوریج ، ڈرینچ اور واٹر سپلائی جیسی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ کینٹونمنٹ بورڈ کے شہریوں کے بارے میں وزیر دفاع سے ملاقات کر کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز دی جائیں گی قبل ازیں وائس چیرمین کوثر بھثی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی بارے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین فاؤنڈیشن عبدالقدیر خان نے مہمانوں کو شکریہ ادا کیا