
(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع شہید بینظیر آباد پولیس تاریخ 2025-09-02 ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری 13 ملزمان گرفتار۔تھانہ اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ چانڈیو کو گرفتار کر اسکے قبضے سے 3 بوتل شراب برآمد مقدمہ نمبر 295/2025 دفعہ 3/4 ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔تھانہ بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالوحید ٹہلانی اور مجاہد علی شیخ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں Z-21 گٹکا سوپاری برآمد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔15 مددگار نوابشاھ پولیس کی کارروائی دو ملزمان گرفتار منشیات برآمد ملزم عمران کھوکھر سے 200 گرام چرس و گاردہ برآمد اور ملزم دانش جمالی ست 2 پیکٹ زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد کر لیا گیا دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن پر منشیات ایکٹ کے الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کردیا گیا۔تھانہ سکرنڈ پولیس نے دوران انٹیروگیشن مقدمہ نمبر 196/2025 دفعہ 302، 460 میں ملوث ملزمان اقبال مچی اور دین محمد ماچی کو گرفتار کرکے جرم میں استعمال شدہ دو عدد اسلحہ 30 بور پسٹلز برآمد کرلیا دونوں ملزم کا عتراف جرم۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 240/241 دفعہ 24 A SSA کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔دوسری کاروائی میں منشیات فروش ظہیر ملاح کو گرفتار کر کے قبضے سے 6 پیکٹ زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔تھانہ پبجو پولیس نے گشت کے دوران روپوش ملزم غلام علی جمالي کو گرفتار کیا، جو مقدمہ نمبر 36/2023 دفعہ دفعہ 302، 504، 147 تعزیرات پاکستان میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول 3 گولیاں برآمد۔ ملزم کے خلاف علیحدہ مقدمہ نمبر 45/2025 دفعہ 23-1(A) سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔*
تھانہ دولت پور پولیس نے دوران انٹیروگیشن مقدمہ نمبر 98/2025 دفعہ 302 میں ملزم ذوالفقار علی ملاح سے جرم میں استعمال شدہ اسلحہ 30 بور پستول اور 5 گولیاں برآمد۔ اس کے خلاف علیحدہ مقدمہ نمبر 104/2025 دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔تھانہ ماری جلبانی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم سجاد علی سنجرانی سے ایک غیر لائسنس یافتہ 30 بور پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 33/2025 بجرم 24 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔تھانہ قاضی احمد پولیس کی دو کامیاب کاروائیوں میں دو ملزمان گرفتار منشیات برآمد۔ ملزم کریم بخش کھوسہ کے قبضے سے 3000 گرام چرس برآمد اور ملزم نظیر سولنگی کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ مقدمات کے تحت مقدمات درج۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ پولیس جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع شہید بینظیر آباد کو جرائم سے پاک اور پرامن ضلع بنایا جائے گا۔ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس۔
