حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی تیز کردی گئی ہیں جن کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کرکے شراب، اور تیار شدہ مین پوری برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سخی پیر انسپکٹر عبدالغفار شاہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکا سپلائر محمد عبید غوری کو 450عدد انڈین گٹکے کے ساشوں سمیت ،ایس ایچ اوتھانہ حالی روڈ انسپکٹر محمد ہاشم بروہی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ گرین گودام کے قریب سے مین پوری سپلائر روشن علی بلوچ کو مین پوری کی800 پڑیوں سمیت ،ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگرسب انسپکٹر محمد انور خانزادہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی خفیہ انفارمیشن پر منشیات سپلائرز محمد ایوب سومرو اور محمد صدیق شیخ کو 9لیٹر کچی شراب اور سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی 125موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیااورگرفتار ملزمان کیخلاف حدود آرڈیننس اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔