(رپورٹ عمران مشتاق)دنیا میں امت مسلمہ کے زوال کی اصل وجہ دامن مصطفےٰ کو چھوڑ دینا ہے، مفتی اسماعیل نورانی
رسول کا آنا خبر نہیں خوشخبری ہے ذکر مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زندگی میں روحانیت پیدا ہوتی ہے اپنے ساتھ ہریالی اور تازگی لیکر آتی ہے.خوشی اپنی جگہ خود بناتی ہے اللہ پاک مصطفےٰ کریم سے نسبت رکھنے والوں کو باغ و بہار رونق عطا فرماتا ہے
اللہ کا علم غیب خودبخود اور حضور نبی کریم کا علم غیب عطائ ہے ہر ایک غلام کا چہرہ حضور جانتے ہیں اپنے غلاموں کی چن چن کر شفاعت کریں گے
22 ویں سالانہ محفل میلاد کی محفل سے پریس کلب میں خطاب
حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق ) حیدرآباد پریس کلب کے تحت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 ویں جشن ولادت کے سلسلے میں 22 ویں سالانہ محفل میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی گئ اس موقع پر بین الاقوامی شہرت کے حامل ممتاز عالم دین مفتی محمد اسماعیل نورانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آج دنیا میں امت مسلمہ کے زوال کی اصل وجہ دامن مصطفےٰ کو چھوڑ دینا ہےرسول کا آنا خبر نہیں خوشخبری ہے ذکر مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زندگی میں روحانیت پیدا ہوتی ہے اپنے ساتھ ہریالی اور تازگی لیکر آتی ہے.خوشی اپنی جگہ خود بناتی ہے اللہ پاک مصطفےٰ کریم سے نسبت رکھنے والوں کو باغ و بہار رونق عطا فرما دیتاہے مفتی اسماعیل نورانی نے کہاکہ ہمیں شریعت کا خیال رکھتے ہوۓ آقا کریم کی میلاد کا دن منانا چاہیے حضور پر نور کا ذکر سن کر تازگی محسوس ہونی چاہیے قرآن روح کو تازہ کرتا ہے ہمیں سیرت نبویّ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ عشق مصطفےٰ کا مزاج رکھکر قرآن پڑھنے کا اپنا ایک مزہ ہے مفتی اسماعیل نورانی نے کہاکہ حضور پر نور کے علم غیب کے حوالے سے لوگوں میں الجھاؤ پیدا کردیا گیا ہے جبکہ اللہ کا علم غیب خودبخود اور حضور نبی کریم کا علم غیب عطائ ہے ہر ایک غلام کا چہرہ حضور جانتے ہیں اپنے غلاموں کی چن چن کر شفاعت کریں گے حضور کے ہر معجزہ اور ادا میں کمال ہے حضور اکرم مثل بہار ہیں مفتی اسماعیل نورانی نے کہا کہ نبیوں کی جماعت سب سے افضل ہے اللہ نے تمام رسولوں اور نبیوں کی ارواح کو جمع کیا اور ان سے عہد لیا اقرار کیا جب نبی کریم کی بات آجاۓ تو سب کو اکٹھا ہونا چاہیے رب ہوکر خود گواہوں میں شامل ہوا اللہ کو اپنے حبیب کریم کا گواہ بننا بھی پسند ہے حضور کریم کا ذکر آمد سے پہلے اللہ نے اسمانوں پر بلند فرمایا ہرنبی نے اپنے دور میں حضور پر نور کا ذکر کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو حضور کی آمد کی بشارت دی ذکر مصطفےٰ کیا مفتی اسماعیل نورانی نے کہا کہ یوم ختم نبوت پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت اہم دن ہے 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت ہے ناموس رسالت پر ہمارے بزرگوں نے پہرہ دیا ہے ہمیں پیغام میلاد اور پیغام سیرت کو سمجھنے کی ضرورت ہے موبائل کے ذریعے ہماری نوجوان نسلوں کو برباد کیا جارہا ہے مغرب نے مسلمانوں میں بے حیائ پھیلا دی ہے بے حیائ کرنے والوں کو لوگ اب حیرت سے نہیں دیکھتے بلکہ بے حیائ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو آج حیرت سے دیکھا جاتا ہے ہمیں برائ اور بے حیائ کے خلاف اواز بلند کرنی چاہیے کلمہ حق کہنے والے اپنا دل مطمئین رکھیں اذان دیتے رہیں کلمہ حق بلند کرتے رہیں ایک آدمی بھی راہ راست پر آگیا گویا کامیاب ہوگئیے قوم پانی، بجلی،اور گیس کی بندش پر تو سڑکوں پر نکل آتی ہے مگر کبھی بے حیائ کے خلاف سڑکوں پر نہیں نکلتی معاشرہ سے بے حیائ کے خاتمے کے لئیے بھی قوم کو باہر نکلنا ہوگا ہم گناہ اور بے حیائ پر بات نہیں کرتے علماء کا کام آواز اٹھانا ہے ہمیں بے حیائ کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے مفتی اسماعیل نورانی نے 22 ویں سالانہ میلاد کی عظیم الشان محفل کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد دی محفل میلاد کا اختتام صلوٰۃ و سلام پر ہوا قبل ازیں معروف ثناءخواں شفیق احمد، محسن اشرفی، سید عبدالرحیم اور کمسن عبداللہ خان نے ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض محمد رفیق شیخ نے انجام دئیے آخر میں معروف مذہبی رہنماء الحاج گلشن الٰہی قادری چشتی فریدی نے امت مسلمہ کے اتحاد وطن عزیز کی ترقی اور سینئیر صحافی علی حسن کی جلد صحتیابی کے لئیے خصوصی دعا کرائ محفل میلاد میں مئیر بلدیہ حیدرآباد کاشف علی شورو، ڈپٹی مئیر صغیر احمد قریشی، رکن قومی اسمبلی عبدالعلیم خانزادہ، اراکین سندھ اسمبلی ایڈوکیٹ راشد خان، ناصر حسین قریشی، سابق اراکین اسمبلی راشد خلجی، عبدالرحمان راجپوت، ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی، رضوان گدی، صوبائ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے فرزند راول شرجیل انعام میمن کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن، حیدرآباد چیمبر آف اف کامرس کے عدیل صدیقی، اویس خان، مرزا اقبال بیگ، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، یاسین خلجی، اسمال چیمبر کے سکندر راجپوت سائٹ ایسوسی ایشن کے صدرو ڈائریکٹر یونیک موٹر سائیکل زبیر گھانگرا اسد گھانگرا حیدرآباد موٹر سائیکل ڈیلرز کے صدر حمید میمن، محمد صادق، اکرام الدین گڈو، دعوت اسلامی کے محمد عارف عطاری، عبدالغنی عطاری، سرفراز ٹاؤن کے چئیرمین بلال مصطفےٰ شیخ، یوسی چئیرمین فیصل جبار، آفاق نصر، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر عقیل احمد، ہائیڈرو لیبر یونین کے اعظم خان، محمد حنیف خان، دیالداس کلب کے سابق صدر نثار میمن، یوسف دادا، محمد ابراہیم قریشی، ٹریفک مینجمینٹ کے سیکریٹری جاوید اقبال، شفیق لاڈلہ، انجمن تاجران شاہی بازار کے صدر سلیم حسین وہرہ، پی آر او ایس ایس پی حیدرآباد جےیوپی کے عبدالحفیظ قریشی، سعید اختر، کرامت راجپوت، جے یو آئ (س) کے حافظ ارمان چوہان، حیدرآباد پریس کلب کے صدر خالد کھوکھر، سیکریٹری حمید الرحمان، پی ایف یو جے کے نائب صدر جنید خانزادہ، ایچ یو جے کے صدر حامد میاں شیخ، سیکریٹری علی حمزہ زیدی، محمد حسین خان، الطاف کوٹی، وسیم خان، منصور مری عبدالحفیظ عابد ساجد خانزادہ, فرحان آفندی تصور شاد راجپوت، ہارون آرائیں ،مجاہد شیخ، سردار احمد شیخ، طیب علی خان، اخلاق احمد، یاسین حمید، عمران مشتاق، قسیم قریشی، عبداللہ شیخ، اسلم کھتری، محمد یاسر، محمد عمیر راجپوت، محمد عامر، فاضل چنہ، آفتاب میمن، راشد لغاری، جانی خاصخیلی، ثاقب کبر، ناصر حسن خان، سید نور عالم شاہ، سید حسنین شاہ، ارشد انصاری، عبدالخالق شیخ، نوید کے کے، محمد شاہد، محمد عدیل، محمد افضل، نعیم شاہ، آصف بندھانی، شاہ زیب، اختر پیرزادہ،محمد کاشف، محمد ندیم، محمد وسیم زئ، محمد ذیشان، محمد وسیم، جمیل پٹھان، جبران، محمد واجد، ساجد علی حسن، چودھری وقاص آرائیں، عاشق علی، عامر زیدی اور محمد نسیم کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی تاجر تنظیموں کے ذمہ داران سمیت عسشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی. صدر پریس کلب خالد کھوکھر نے مفتی اسماعیل نورانی سیکریٹری حمید الرحمٰن نے ثناء خواں شفیق احمد اور صدر ایچ یو جے حامد میاں شیخ نے نقیب محفل محمد رفیق شیخ کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی آخر میں شرکاء کے لئیے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا۔