

حیدرآباد 31 اگست (رپورٹ عمران مشتاق) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے آج ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حالیہ سیلابی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے سیلاب سے متعلق تمام پیشگی ریسکیو اور رلیف سرگرمیوں کو نمایاں طور پر میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر محکمہ اطلاعات کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی وجہ سے عوام تک سندھ حکومت اور انتظامیہ کی کاوشیں مؤثر انداز میں اجاگر ہو رہی ہیں – ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد شہزاد شیخ نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ اطلاعات کے فوکل پرسنز ہر ڈویژن اور ضلع میں تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سندھ حکومت کی ریسکیو اور رلیف سرگرمیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب آنے سے قبل ہی ریسکیو اور رلیف کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور ان کوششوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے محکمہ اطلاعات سندھ کے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ ملاقات کے دوران ضلعی انتظامیہ کے کاموں کی تشہیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر علی وقاص سہتو بھی موجود تھے۔
