کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی پولیس
مورخہ 13 ستمبر 2025
ضلع کیماڑی جیکسن پولیس کی تین مختلف مقامات پر بڑی کامیاب کاروائیاں۔ *ایس ایس پی کیماڑی۔*
موٹرسائیکل لفٹنگ، منشیات فروشی اور آئل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔*
*پہلی کاروائی*
جیکسن پولیس نے مسان چوک کیماڑی میں موٹرسائیکل پر سوار 3 اشخاص کو مشتبہ جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تو دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم بنام جبران ولد محمد خان کو حراست میں لیا۔
گرفتار ملزم نے بھاگنے والے ساتھیوں کے نام ارباز اور سجاد عرف بلوچ بتلائے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری موبائل فون، نقدی اور زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KHI-1174 تھانہ اقبال مارکیٹ مقدمہ الزام نمبر 170/25 بجرم دفعہ 397/34، کی سرقہ بالجبر برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم اس سے قبل بھی کئی بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
جسکا کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
(1) Fir No. 294/24 u/s 23(i)-A, PS Boat Basin.
(2) Fir No. 293/24 u/s 392/397, PS Boat Basin.
(3) Fir No. 515/25 u/s 382/34, PS Darakhshan.
(4) Fir No. 347/25 u/s 23(i)-A,337H(ii), PS Jackson.
*دوسری کاروائی*
جیکسن پولیس نے مخبرخاص کی اطلاع پر البدر سوسائٹی نزد سمندر کنارہ کے پاس سے منشیات فروش ملزم بنام یاسین خان ولد بنارس خان کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری *(70)* گرام وزنی ہیرؤئن، *126,550* روپے نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم اس سے قبل بھی دو بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
جسکا کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
(1) Fir No. 44/2021 u/s 6/9-B, PS Jackson.
(2) Fir No. 387/2022 u/s 9(I)3(b), PS Jackson.
*تیسری کاروائی*
گیٹ نمبر 3 آئل ایریا پر سیکیورٹی آفیسر نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو ٹینکرز نمبری JQ-2299 اور JQ-1695 پارکو پائپ لائن میں گھڑا کھود کر پائپ لائن لائن سے آئل ٹینکر کر ذریعے نکالا جارہا تھا، پولیس نے ایک ملزم بنام محمد علی رضا ولد محمد یاسر کو فوری حراست میں لیا۔
جبکہ دو ساتھی بنام زاہد اور ثاقب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔
زیر استعمال ٹینکرز کو قبضہ پولیس میں لیا۔
کاروائیاں *ایس ایس پی صاحب ضلع کیماڑی، جناب کیپٹن (ر) فیضان علی* کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ جیکسن *انسپیکٹر ایاز خان* نے پولیس پارٹی کے ہمراہ عمل میں لائیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔