(رپورٹ ای این آئی)تھانہ شیرشاہ پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے پر لاکھوں روپے مالیت کا بھارتی گٹکا برآمد کر لیا۔ پولیس نے ایک کار سے 11 بوروں میں موجود 440 پیکٹ (48 ہزار سے زائد پڑیاں) بھارتی گٹکا برآمد کیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان رحیم بخش اور اللہ ڈینو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔