(محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے تھانہ کلفٹن کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک ملزم عبدالغفار ولد اللہ ودھایو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، میگزین اور زندہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 504/25 بجرم دفعہ 23(1)A SAA درج کیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم پہلے سے درج مقدمہ نمبر 117/25 بجرم 382/34 میں بھی مطلوب تھا، جس میں بھی اسے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر جرائم سے پردہ اٹھایا جا سکے۔