منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن ہنگامی صورتحال میں رات گئے تک فیلڈ میں موجود ۔
سیلاب کی زد میں آنے والے متاثرین کیلئے سہولیات ہی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ
اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ سیلاب کی زد میں لوگوں کی فصلیں تباہ ہوئیں ہیں جس سے لوگ پریشان ہیں، ان لوگوں کے جانوروں کیلئے سبز چارہ اور ونڈے کا بندو بست کرنا نا صرف ہماری ڈیوٹی ہے بلکہ ہمارا اخلاقی فرض بھی ہے۔
سیلاب زدگان کیلئے ناشتے کا اور شام کے کھانے کا بہترین انتظام ہے۔ ریونیو اسٹاف اور پاک فوج متاثرین کو کھانا پہنچانے میں سب سے آگے آگے۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ
جو لوگ راشن کیلئے پریشان ہیں ان کیلئے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے راشن پہنچایا جا رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ
طبی سہولیات دینے کیلئے عملہ اور ادویات حکومت کے قائم کردہ امدادی کیمپ پر موجود ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ
سیلاب کی وجہ سے اگر کوئی جانور بیمار ہیں تو ان کیلئے بھی محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ اور ادویات موجود ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ
آفت کی اس مشکل گھڑی میں حکومت اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
محتاط رہیں