(رپورٹ محمد حسین سومرو)کراچی
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت سندھ پولیس میں جاری ڈیجیٹلائزیشن و آسان پبلک انٹرایکشن سے متعلق جائزہ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جیزویلفیئراینڈورکس،ٹریننگ،سی ٹی ڈی،ڈی آئی جیزہیڈکواٹرز،کرائم اینڈانوسٹیگیشنز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی،سی آئی اے،ٹریننگ،ایس ایس پیز سی ٹی ڈی و اے ایس پیز نے شرکت کی۔
اجلاس کو ڈی آئی جی آئی ٹی نے سندھ پولیس ویب سائیٹس اور اس پر دستیاب عوامی و دفتری معلومات و سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سندھ پولیس کی ویب سائیٹ”www.sindhpolice.gov.pk”مکمل طور پر فعال و اپ ڈیٹ ہے۔ ڈی آئی جی آئی ٹی
سندھ پولیس کی ویب سائیٹ کو عوامی و دفتری سہولیات کے مدنظرانتہائی آسان اور ومددگار کردیا گیا ہے۔ بریفنگ
ویب سائیٹ پر عوامی سہولیات میں “پولیس ویریفیکیشن”اسپیشل برانچ ویریفیکیشن”آن لائن ڈرائیونگ لائسنس”ودیگرمعلومات منسلک کردی گئی ہیں۔ بریفنگ
ویب سائیٹ پر عوامی شکایات کے اندراج کے لئے “آئی جی پی شکائتی سیل”کے واٹس ایپ و ہیلپ لائن نمبر کا بھی براہ راست لنک دیا گیا ہے۔ بریفنگ
ویب سائیٹ پر پولیس اہلکاربھی مختلف ٹریننگ کورسز،نتائج اور دفتری اعلانات ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ بریفنگ
ضلعی دفاترسمیت تمام یونٹس اپنی یومیہ معلومات سندھ پولیس ویب سائیٹ پر اپلوڈ کررہے ہیں۔ بریفنگ
عوام دوست پولیسنگ کے لئے ضروری ہے کہ “ون ونڈوسہولت”دستیاب کی جائیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سہولیات کے ڈیجیٹلائزڈ اور آن لائن ہونے سے پبلک سروس ڈلیوری مزیدبہترہوگی۔ آئی جی سندھ
کرایہ داراندراج و تصدیق،گھریلو و دیگر ملازمین کی تصدیق، پولیس کے خلاف شکایات، سمیت دیگر عوامی سہولیات بھی ویب سائیٹ سے منسلک کی جائیں۔ غلام نبی میمن
معمولی نوعیت کی معلومات کے لئے عوام کو پولیس اسٹیشن یا کسی پولیس دفتر نہ جانا پڑے۔ آئی جی سندھ
سندھ پولیس کی ویب سائیٹ یومیہ بنیادپر اپڈیٹ ہونی چاہیے۔ آئی جی سندھ