حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)
سائیٹ اور ٹنڈو یوسف پولیس کی مشترکہ کارروائیاں 9 سو کلو سے زائد خام مال و تیار شدہ مین پوری برآمد
ایس ڈی پی او سائیٹ کی سربراہی میں ایس ایچ او سائیٹ اور ایس ایچ او ٹنڈو یوسف کی بمعہ اسٹاف کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں
پولیس کی مشترکہ کارروائیاں پنہور گوٹھ و گردونواح کے علاقوں میں مین پوری و خام مال کی سپلائی و ترسیل میں سرگرم ملزمان سخاوت ملک اور قدیر پنہور کے گوداموں پر عمل میں لائی گئی
پنہور گوٹھ سخاوت ملک کے گودام پر چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں 210 عدد تیار شدہ مین پوری اور 35 عدد کٹوں میں 596 کلو خام مال مین پوری برآمد ہوا جبکہ ملزمان ملک سخاوت اور ملک علی اپنے دیگر ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگئے
پنہور گوٹھ قدیر پنہور کے گودام پر چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں 190 عدد تیار شدہ مین پوری اور 20 عدد کٹوں میں 261 کلو خام مال مین پوری برآمد ہوا جبکہ ملزمان ملک قدیر پنہور اور اکرم عرف اکرو اپنے دیگر ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگئے
انڈس پھاٹک سائیٹ ایریا کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے خام مال مین پوری کی سپلائی ناکام بنادی 100 عدد تیار شدہ مین پوری اور 10 عدد کٹوں میں 130 کلو خام مال مین پوری برآمد جبکہ سپلائر عبدالرحمان پٹھان اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا
مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں
مفرور ملزمان کے قبضے سے برآمد تیار شدہ مین پوری و خام مال پولیس تحویل میں لیکر کرائم نمبر 147/2025، 148/2025 اور 149/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت جدا جدا مقدمات درج کرلیے گئے .