(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی تھانہ صدر پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چور گرفتار
صدر پولیس پارٹی نے جناح اسپتال کراچی کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم کا نام وقاص ولد اینجلو رچی ہے
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KIJ-7696، میکر “سپر پاور 70″، انجن نمبر 1041211 اور چیسز نمبر 1091443 برآمد کی گئی۔
چوری شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 534/2025 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج ہے۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انچارج اے وی ایل سی کورنگی ڈویژن کراچی کے سپرد کردی گئی ہے۔ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس میڈیا سیل