حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)
کار کی ٹکر سے فوت ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ*
مورخہ 2025-09-10کو تھانہ جی او آر کی حد نزد حیسکو آفس ایک تیز رفتار کار ڈرائیور کی غیر ذمہ دارای اور لاپرواہی کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مرتضیٰ علی گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس افسوس ناک واقعہ پر ایس ایس پی حیدرآباد نے فوری نوٹس لیا اور علاج و دیکھ بھال کی مکمل ہدایات جاری کی مگر مذکورہ زخمی کانسٹیبل شدید چونٹیں لگنے کے سبب جانبر نہ ہوسکے۔
اس سلسلے میں جی او آر پولیس نے فوری طور پر کار ڈرائیور علی جان کے خلاف مقدمہ داخل کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا اور کار کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔
آج مرحوم کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کی گئ جس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی مغفرت و بخشش کیلئے دعا کی گئی
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے مرحوم کے ورثا سے اظہار تعزیت کی گئ اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئ۔