کورنگی پولیس میں موجود پرانے افسران سالوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات جہاں پہ انہونے اپنی رٹ قائم کرلی خود بھی کھاؤ اور نئے آنے والے تھانیدار کو بھی کھلاؤ والی روایت قائم*
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
تھانہ عوامی کالونی میں کئی عرصے سے تعینات اے ایس آئی جہانگیر نے اپنا الگ سسٹم بنالیا جہاں پر بھی غیرقانونی تعمیرات یا پھر گٹکا ماوا فروخت ہوگا اے ایس آئی جہانگیر کا حصہ ضرور ہوگا
ذرائع بتاتے ہیں کہ کورنگی پانچ سے لیکر عوامی کالونی، ملت سوسائٹی، اللہ بخش گوٹھ، باغ کورنگی، بلال کالونی، بند والی پٹی میں جتنے بھی غیرقانونی کام سرانجام دیئے جاتے ہیں ان سب میں اے ایس آئی جہانگیر کا نام سرفہرست پہلے نمبر پہ آتا ہے
آج دوپہر میں اے ایس آئی جہانگیر نے عوامی کالونی محمدی مسجد والی گلی راجا منزل کے قریب سے گٹکا ماوا فروش کو اٹھایا اور تھانے منتقل کردیا جس کے بعد مالکاں سے 50 ہزار روپے کی ڈمانڈ کی جبکہ تھانے ایک سیاسی پارٹی کا منتخب کاؤنسلر بھی چھوڑوانے پہنچ گیا جس کے بعد 10 ہزار روپے لیکر گٹکا ماوا فروش کو رہا کردیا، ذرائع۔
اعلیٰ افسران کورنگی ایس ایس پی طارق نواز اور دیگر متعلقہ ادارے اے ایس آئی جہانگیر کے خلاف انکوائر کروائیں تو تمام چیزیں واضع ہوجائیں گے
تھانہ عوامی کالونی ایس ایچ او خالد عباسی نے پورا سسٹم اے ایس آئی جہانگیر کے حوالے کردیا ہے جب چاہے جس کو اٹھاؤ کٹنگ کرو اور چھوڑ دو۔
اے ایس آئی جہانگیر کے خلاف اس سے قبل پہلے بھی کافی شکایتیں متعلقہ افسران کو موصول ہوچکی ہیں لیکن تھانہ عوامی کالونی ٹھیکے پر لے رکھا ہے۔