(رپورٹ حسین سومرو)ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائم،منشیات,گٹکا/ماوا مفرور و اشتہاری اور غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں تمام SPs و SDPOs اور SHOs اور HMs ضلع کیماڑی نے شرکت کی۔
میٹنگ میں تمام تھانہ جات کی کارگردگی اور کرائم کنٹرول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی نے مقدمات میں مطلوب اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروش، گٹکا/ماوا فروش، مفرور و اشتہاریوں اور غیرقانونی افغان باشندوں کو جلد از جلد پکڑنے پر ضروری ہدایات جاری کیں۔