ٹنڈو محمد خان (رپورٹ عمران مشتاق)
پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے سالانہ انتخابات ۔ صدر غلام نبی کیریو ۔ جنرل سیکرٹری مظفر رند بلامقابلہ منتخب ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025.26 الیکشن کمیٹی کے میمبران ڈاکٹر اقبال میمن اور ڈاکٹر جی ایم گل کی زیر نگرانی منعقد ہوۓ ۔ الیکشن کمیٹی کی جانب سے کسی دوسرے پینل کی جانب سے فارم جمع نہ کرۓ جانے کی صورت میں مندرجہ ذیل عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب کئے جانے کا اعلان کیا گیا ۔ جس کے مطابق صدر غلام نبی کیریو ۔ نائب صدر صدیق چھیپہ ۔ نائب صدر ذوالفقار چانڈیو ۔ جنرل سیکرٹری مظفر رند ۔ جوائنٹ سیکرٹری عامر جان ۔ پریس سیکرٹری ساحل ایاز اور خذانچی امتیاز منگریو شامل ہیں ۔ نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔