حیدراباد۔(رپورٹ عمران مشتاق) سندھ فوڈ اتھارٹی حیدراباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اسد جہانگیر نے اپنے دفتر واقع جی او ار کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ فوڈ اتھارٹی کسی کے کاروبار کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتی تاہم عوام کی صحت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا غیر معیاری اشیاء فڑوخت کرنے والوں کے ساتھ کوئ رعایت برتی نہیں جائیگی کاروباری حضرات از خود معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے ایک ماہ کے دوران حیدراباد کے ایک بڑے ہوٹل سمیت 44 کاروائیاں میریٹ پر کی ہیں جن پر26 لاکھ 72 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا اور اب تک 27 لائسنس کی انہوں نے سالانہ تجدید کی ہے تاجربرادری کو لائسنس کا اجراء کیا جائیگا جرمانے کے حامل افراد اپنی اصلاح کرلیں تو جرمانہ معاف بھی کیا جاسکتا ہے حفظان صحت پر کوئ کمپرو مائز نہیں کیا جائیگا ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ سندھ فوڈ اتھارٹی سے جو ماضی میں شکایت رہی ہیں انہیں ایڈریس کیا جارہا ہے ہم فوڈ اتھارٹی کو کرپشن فری کرنا چاہتے ہیں افسر یا عملے کا کوی فرد کرپشن میں ملوث ہوتو انہیں براہ راست اطلاع کریں ہر جگہ کالی بھیڑیں موجود ہوتی ہیں فوڈ اتھارٹی میں کسی قسم کی کرپشن اور کاروباری حضرات کے ساتھ زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس ضمن میں وزیر اعلی سندھ وزیر خوراک اور ڈائریکٹر جنرل کی انہیں سخت ہدایات ہیں کہ حیدراباد کے عوام کو معیاری اشیاء فراہم کرنے میں کوئ کسر اٹھا نہ رکھی جاۓ ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ ان پر کسی قسم کا کوئ سیاسی دباؤ نہیں ہے انہیں حیدراباد کی تاجر برادری اور ادارے کی مکمل حمایت حاصل ہے ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ شہر میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کو روکنے کے لئیے شہر کے داخلی راستوں پر ناکے قائم کئیے جائیں گے جہاں دودھ کا معیار چیک کیا جائیگا ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ تعیناتی کے بعد ان پر بھی الزامات لگاۓ گئیے سوشل میڈیا پر منفی کردار ادا کرنے والوں کو ایکسپوز کریں گے ڈاکٹر اسد جہانگیرنے کہاکہ اس کوتاہی کو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ حیدراباد کے عوام اور کاروباری حضرات کو موثر اگاہی فراہم نہ کرسکے مستقبل قریب میں چیمبرز اور بڑی تاجر انجمنوں کے ساتھ اگاہی سیمینار منعقد کئیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو معیاری اشیاء کے استعمال کے بارے میں اگاہی دی جاسکے اس کے لییے سندھ فوڈ اتھارٹی کو میڈیا کا تعاون درکار ہوگا تاہم مسائل کے حل کے لییے ان کا دفتر صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا ہوا ہے