حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق) مکی شاہ پولیس کی جوئے کے اڈوں پر کارروائیاں، 5 جواری گرفتار, نقدی رقم، تاش کے پتے اور آکڑہ پرچیاں برآمد، مقدمات درج
تھانہ مکی شاہ
ایس ایچ او مکی شاہ نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے 5 ملزمان کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا
دیسوالی محلہ کچا قلعہ کے قریب سے ملزمان آصف دیسوالی، اسد قاضی اورعقیل میو کو کیش رقم، تاش کے پتے اور آکڑہ پرچیوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 144/2025 زیر دفعہ 5A جوا آرڈیننس اور 294B تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مکی شاہ روڈ خاصخیلی محلہ کے قریب سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ارسلان خاصخیلی اور امیر بخش خاصخیلی کو کیش رقم، تاش کے پتے اور آکڑہ پرچیوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 145/2025 زیر دفعہ 5A جوا آرڈیننس اور 294B تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا حیدرآباد پولیس کی جانب سے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے