(رپورٹ ای این آئی) قانون کی بالادستی، غیرقانونی جرگہ کا خاتمہ ہم صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن، کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کی اس ہدایت کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس میں غیرقانونی و پرائیویٹ جرگہ پر پابندی عائد کی گئی ہے پرائیویٹ جرگے متعلقہ تھانے کی اجازت کے بغیر کرنے، قانون کے خلاف ہیں فیصلے صرف قانونی دائرہ کار میں ہونے چاہئیں کسی بھی جرگے میں پولیس کی معاونت لازمی ہے کیپیٹل سٹی پولیس کا یہ فیصلہ جرگہ سسٹم کو قانونی دائرے میں لا کر اسے منظم، شفاف اور مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔ہم تمام مشران و عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ قانون کا احترام کریں اور جرگہ سسٹم کو ریاستی اداروں کی نگرانی میں لائیں۔ ایسے اقدامات ہی انصاف، امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔ حبیب صافی مرکزی سیکرٹری جنرل
📞 03005927465
صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) پاکستان