چارسدہ(رپورٹ ای این آئی) شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائی ، 8 ملزمان گرفتار ، ائس اور پستول برآمد ، مقدمات درج ، مزید تفتیش جاری ،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،
ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر بسم اللہ جان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 2631 گرام ائس اور دو پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ،