(رپورٹ عمران مشتاق)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد عظیم آج مختصر دورے پر حیدرآباد پہنچے، پی ایف یو جے کی ایڈوائزری کونسل کے رکن حسن عباس اور اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل شاہد چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے، پی ایف یو جے کے رہنماؤں نے حیدرآباد میں پی ایف یو جے کے نائب صدر جنید خانزادہ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر حامد شیخ، ممبر ایف ای سی حمید الرحمان اور رکن ایگزیکٹیو کمیٹی محمد حسین خان سے ملاقات کی، اس موقع پر تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی، صدر ایچ یو جے حامد شیخ نے رانا محمد عظیم کو ایچ یو جے کی تنظیمی سرگرمیوں خصوصا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر رانا محمد عظیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے کا ایک مضبوط اور فعال یونٹ ہے جس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل شکیل احمد اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ نہ صرف حیدرآباد بلکہ سندھ کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے اور پی ایف یو جے کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے، اس موقع پر نائب صدر پی ایف یو جے جنید خانزادہ، صدر ایچ یو جے حامد شیخ، حمید الرحمان اور محمد حسین خان نے رانا محمد عظیم، حسن عباس اور شاہد چوہدری کو سندھ کا روایتی تحفہ لنگی پیش کی۔