(رپورٹ ای این آئی)پشاور: دورہ روڈ پر 19 سالہ نوجوان قتل، پولیس تحقیقات میں مصروف ۔
پشاور کا علاقہ تھانہ بھا نہ ماڑی کے حدود دورہ روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر 19 سالہ نوجوان مصور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ مقتول سے موبائل فون چھیننے کے بعد فائرنگ کی گئی، تاہم ابھی تک اس بات کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتول کے والد نے کسی کے خلاف دعویداری ظاہر نہیں کی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ اچانک پیش آیا اور فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
