(رپورٹ محمد حسین سومرو)کراچی کے علاقے سپر ہائی وے میمن گوٹھ ناگوری سوسائٹی سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ خواجہ سرا گرو ظفر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق مقتولین الیکس، جیئل اور اسما ایک ہی علاقے میں مختلف کمروں میں رہائش پذیر تھے اور بذریعہ واٹس ایپ اطلاع ملی کہ انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔