
حیدرآباد(رپوٹ مجاھد عزیز) پیپلز پارٹی کے نوجوان لیڈر راؤل شرجیل یمن نے ضلعی کونسل میں عوام سے ملاقات کی
راؤل شرجیل میمن نے شہر کے مختلف علاقوں اور PS-61 کے عوامی مسائل سنے، مقامی عملداروں کو حل کے لیے ہدایات جاری کیں .
آئی بی اے ٹیسٹ پاس خواتین امیدواروں نے راؤل شرجیل میمن سے شکایت کی کہ 50 مارکس ہونے کے باوجود ہمیں آفر آرڈر نہیں دیا جا رہا”، راؤل میمن نے صوبائی وزیر سید سردار شاہ سے ملاقات کروا کر حل کا یقین دلایا .
ہم ماہانہ دورہ کریں گے اور مسائل حل کریں گے
راؤل شرجیل میمن نے کہا کہ حیدرآباد ہم سب کا ہے، ہمیشہ خدمت کی ہے اور PS-61 کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے”.
پیپلز پارٹی کا عوامی رابطہ مہم حیدرآباد کے لیے خصوصی پلان
منتخب نمائندگان اور افسران کی موجودگی میں شہریوں کے مسائل پر فوری اقدامات کا اعلان .
راؤل شرجیل میمن نے کہا کہ حیدرآباد سے پرانا تعلق ہے، یہ رشتہ قائم رہے گا پی پی پی رہنما نے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی
