(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع ملیر پولیس، کراچی ابراہیم حیدری پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے الیاس گوٹھ سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان اور سمیر کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اصلحہ کو فرانزک کیمیکل اگزیمنیشن کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
گرفتار دونوں ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔