(رپورٹ ای این آئی)پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، صوبے بھر میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں10 روز کے لئے دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد 4 سے 5 افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہو گی۔
دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات ، گلی ، محلوں اور کھلےمیدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے ہوگا۔ دفعہ 144 کا نفاذ نماز ،شادی ، جنازہ ، دفاتر اور عدالتوں اطلاق نہیں ہوگا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔ عوامی اجتماعات اور لاوڈ سپیکرز کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے