سرگودہا شاہپور میں انسدادِ سموگ سے متعلق اجلاس کا انعقاد
سرگودہا (رپورٹ بیورو) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور ڈاکٹر عابد ممتاز نے انسدادِ سموگ سے متعلق تمام محکموں کا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ماحولیات، زراعت، لائیو اسٹاک، ٹریفک پولیس، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیلڈ میں انسدادِ سموگ اقدامات، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام، اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی نگرانی، گاڑیوں کے دھوئیں کی جانچ اور آگاہی مہم کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطہ مضبوط بنائیں اور انسدادِ سموگ کے لیے جاری مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔