(رپوٹ مجاھد عزیز )
حیدرآباد حسین آباد پولیس کی کارروائی میں موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا رکن گرفتار، چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد تھانہ حسین آباد
ایس ایچ او حسین آباد نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے کارندے بنام حارث پٹھان کو گرفتار کرلیا
موٹر سائیکل لفٹر حسین آباد کی حد بچاء بند کے قریب مختلف چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کیلئے کھڑا تھا جہاں حسین آباد پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ملزم کو 6 عدد موٹر سائیکلوں اور 1 عدد 30 بور پسٹل سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکلوں کی تفصیلات چیک کی گئی جس کے نتیجے میں تھانہ کینٹ کے مقدمہ کرائم نمبر 156/2025 زیر دفعہ 381A تعزیرات پاکستان میں چوری شدہ موٹر سائیکل میکر سپر پاور، تھانہ حسین آباد کے مقدمہ کرائم نمبر 199/2025 زیر دفعہ 381A چوری شدہ موٹر سائیکل میکر یونیک اور کرائم نمبر 200/2025 زیر دفعہ 381A تعزیرات پاکستان میں چوری شدہ موٹر سائیکل ہونڈا CD/70 برآمد ہوئی جبکہ مزید 3 موٹر سائیکلوں کی تفصیلات چیک کی جارہی ہیں
گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات سمیت دیگر اضلاع میں منشیات، مین پوری، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے کے *7* مقدمات میں ملوث و مطلوب نکلا
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئے پر کرائم نمبر 202/2025 زیر 411 تعزیرات پاکستان اور کرائم نمبر 203/2025 زیر دفعہ 23A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے
مزید تفتیش جاری ہے