حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)
پریس ریلیز
ضلع حیدرآباد کے 197 پروبیشنر اے ایس آئی امیدواروں کو آفر لیٹر جاری ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو *حیدرآباد:19ستمبر 2025*
پریس ریلیز
ضلع حیدرآباد کے *197* پروبیشنر اے ایس آئی امیدواروں کو آفر لیٹر جاری
*ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو* کی زیر نگرانی امیدواروں کوآفر لیٹرز کی تقسیم۔ اس موقع پر ہیڈ کلرک نوید سمیجو بھی موجود تھے
ضلع حیدرآباد پولیس میں نئی بھرتیوں کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت197 پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کو آفر لیٹرز جاری کیے گئے ہیں۔ یہ لیٹرز ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اپنے دفتر میں امیدواروں کو فراہم کیے۔
جاری کردہ آفر لیٹرز محض دستاویزی اور پس منظر کی جانچ (ویری فکیشن) کے عمل کے لیے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی تقرری ویری فکیشن مکمل ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔
ضلع حیدرآباد سے اس بیج میں158 مرد ، 31 خواتین امیدوار جبکہ 8 اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں، جو پولیس میں تنوع اور ہر طبقہ فکر کو شمولیت دینے کے عزم کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہاکہ”یہ نوجوان امیدوار SPSCسے مقابلے کے بعد میرٹ پر یہاں تک پہنچے ہیں۔ میں ان سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ ویری فکیشن کے مراحل دیانت داری سے مکمل کریں گے اور مستقبل میں سندھ پولیس کا باوقار حصہ بنیں گے۔”
تصدیق کے مراحل کی تکمیل کے بعد اہل امیدواروں کو باضابطہ طور پر تعینات کیا جائے گا، جس کے بعد وہ لازمی تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
یہ اقدام سندھ پولیس کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے لیے پڑھے لکھے امیدوران کو پولیس میں شامل کیا جا رہا ہے۔ زیر نگرانی امیدواروں کوآفر لیٹرز کی تقسیم۔ اس موقع پر ہیڈ کلرک نوید سمیجو بھی موجود تھے
ضلع حیدرآباد پولیس میں نئی بھرتیوں کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت197 پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کو آفر لیٹرز جاری کیے گئے ہیں۔ یہ لیٹرز ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو* نے اپنے دفتر میں امیدواروں کو فراہم کیے۔
جاری کردہ آفر لیٹرز محض دستاویزی اور پس منظر کی جانچ (ویری فکیشن) کے عمل کے لیے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی تقرری ویری فکیشن مکمل ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔
ضلع حیدرآباد سے اس بیج میں158 مرد ، 31 خواتین امیدوار جبکہ 8 اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں، جو پولیس میں تنوع اور ہر طبقہ فکر کو شمولیت دینے کے عزم کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہاکہ”یہ نوجوان امیدوار SPSCسے مقابلے کے بعد میرٹ پر یہاں تک پہنچے ہیں۔ میں ان سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ ویری فکیشن کے مراحل دیانت داری سے مکمل کریں گے اور مستقبل میں سندھ پولیس کا باوقار حصہ بنیں گے۔
تصدیق کے مراحل کی تکمیل کے بعد اہل امیدواروں کو باضابطہ طور پر تعینات کیا جائے گا، جس کے بعد وہ لازمی تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
یہ اقدام سندھ پولیس کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے لیے پڑھے لکھے امیدوران کو پولیس میں شامل کیا جا رہا ہے۔