حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)
حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چرس اور مین پوری برآمد
تھانہ حسین آباد
ایس ایچ او حسین آباد نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر سوہیو خان عرف منیر میسوکو 2 کلو 170 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 185/2025 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ بی سیکشن
ایس ایچ او بی سیکشن نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر محمد ارشد یوسفزئی کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 189/2025 زیر دفعہ گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ A سیکشن
ایس ایچ او اے سیکشن نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر غلام محمد پٹھان کو 100 عدد تیار شدہ مین پوری اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 366/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے حیدرآباد پولیس کا مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری