(رپورٹ ای این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خضدار میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے امن دشمنوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے امن دشمنوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے دوران سیکورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی میں 4 فتنہ الہندوستان کے امن دشمن مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک امن دشمنوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ مارے جانے والے دہش تگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فورسز نے علاقے کو امن دشمنوں کے کارندوں سے کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز وطن عزیز کو بھارتی سپانسرڈ دہش تگردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔