(رپورٹ سٹی اڈیٹر کراچی ڈاکٹر عبدالرحیم)
مہاجرقوم کے اتحاد میں ہی شہری سندھ کی بقاء ہے، صادق ادریس
کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جئے سندھ کی غنڈہ گردی تشویشناک حد تک بڑھ گئی،
حکومتی ڈھیل کے سبب سندھو دیش کے نعروں میں شدت آتی جارہی ہے
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے مرکزی رہنما صادق ادریس نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آئے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی کی Bٹیم جئے سندھ کی جانب سے پاکستان مخالف اور سندھ دیش کے حق میں لگائے جانے والے نعروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم کے اتحاد میں ہی شہری سندھ کی بقاء ہے جنہیں متحد اور ایک طاقت کرنے کیلئے گلی، گلی شہر شہر مشاورت کا عمل جاری ہے جبکہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں میں اپنی صلاحیت اور انرجی خرچ کرنے والے مہاجر نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مہاجرنظرے اور شناخت کیلئے مہاجر پرچم کے ساتھ اپنی وابستگی کو مضبوط کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ڈھیل اور سرپرستی کے سبب جئے سندھ کے علیحدگی پسند عناصر کی جانب سے ملک مخالف سرگرمیوں میں شدت آتی جارہی ہے گزشتہ روز بھی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نجی کمپنی اور مہاجر نوجوانوں پر جئے سندھ کے شدت پسندوں کا حملہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں نے علیحدگی پسند عناصر کے خلاف کوئی ایکشن یا عملی کارروائی نا کی تو مہاجر قوم اپنے ملک کو قوم کی حفاظت کیلئے خود اپنے طور پر احتیاطی تدابیراور حکمت عملی بنانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مہاجر قوم کی تقسیم کو بنیاد بناکر شہری جن سندھ پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ شاید مہاجر قوم کے ماضی سے واقف نہیں مہاجر قوم مارشل اور جنگجوں قوموں کا مرکب ہے جو کبھی بھی غلام نہیں رہے،جس دن بھی مہاجر قوم نے متحد ہونے کا فیصلہ کرلیا تو کوئی بھی طاقت انکے سامنے ٹک نہیں سکے گی۔