چارسدہ(رپورٹ ای این آئی)سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، سردریاب چیک پوسٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 5 کلو سے زائد چرس برآمد، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان اور انچارج چوکی سردریاب چیک پوسٹ حکمت شاہ خان نے ہمراہ نفری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات سمگلر مسماتہ (ز) زوجہ فضل محمد سکنہ تختہ آباد پشاور اور فضل رحیم ولد تبرک شاہ سکنہ رشکئی نوشہرہ کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔